پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات کی بحالی کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر دی۔
پرویز الہٰی کی جانب سے امتیاز صدیقی ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری، سیکریٹری اسمبلی، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسپیکر پرویز الہٰی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیف جسٹس نے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات کی بحالی پر قانون کا غلط اطلاق کیا۔
اسپیکر کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے اسمبلی رولز اور آئین کو نظر انداز کر کے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کیے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوست محمد مزاری کو وزارتِ اعلیٰ کا انتخاب کرانے کی اجازت دینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست ہی ناقابلِ سماعت تھی، اسمبلی کی کارروائی کو آئینی دائرہ اختیار میں عدالت میں نہیں لایا جا سکتا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ اختیارات کی بحالی کا سنگل بینچ کا فیصلہ غیر قانونی و غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔
Comments are closed.