بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلقیس ایدھی کی بسترِ علالت سے تصویر منظرِ عام پر، احسن اقبال جلد صحتیابی کے لیے دعاگو

خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کی بسترِ علالت سے تصویر پر احسن اقبال نے جلد صحتیابی کا پیغام جاری کیا ہے۔

احسن اقبال نے خاتون اول تہمینہ درانی کے ٹوئٹ کو شیئر کیا جس میں بلقیس ایدھی کو بیمار حالت میں بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔

تہمینہ درانی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج بلقیس اور میں اُن کے اسپتال کے کمرے میں زار و قطار رو رہے تھے، وہ ایدھی صاحب کے لیے رو رہی تھیں اور میں ان کے لیے رو رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بہت بیمار ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جب بلقیس ایدھی نے انہیں ‘خاتون اول‘ کہا تو وہ ایک دم سے ہڑ بڑا گئیں۔

پاکستانی کی خاتونِ اول اور نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ایوانِ صدر میں منعقدہ شوہر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دو روز بعد کراچی کا دورہ کیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

تہمینہ درانی نے کہا کہ درحقیقت کوئی ’خاتون اول‘ ’ایدھی کی بلقیس‘ کی عظمت کے برابر نہیں ہو سکتیں۔

خاتون اول کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے بلقیس ایدھی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھایا اس سے قبل اُن کے بڑے بھائی نواز شریف بھی عدالتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ خاتونِ اول کی انسان دوست عبدالستار ایدھی سے خاص رغبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ایدھی کی خودنوشت اور سوانح حیات بھی تحریر کر رکھی ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے ایدھی کی قبر پر فاتحہ بھی پڑھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.