وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دو روز بعد کراچی کا دورہ کیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔
ایسے میں کیا آپ جانتے ہیں کہ اُن کی اہلیہ اور خاتونِ اول تہمینہ درانی کہاں تھیں؟
وزیراعظم کے پہلے ایک روزہ دورۂ کراچی کے موقع پر خاتونِ اول بھی شہرِ قائد میں ہی موجود تھیں، انہوں نے خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی جانی مانی شخصیت عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ پڑھی۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ خاتونِ اول کی انسان دوست عبدالستار ایدھی سے خاص رغبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ایدھی کی خودنوشت اور سوانح حیات بھی تحریر کر رکھی ہے۔
انہوں نے خاتون اول بننے کے بعد ٹوئٹر پر جاری پہلی پوسٹ میں کہا عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی پڑھتے تصویر جاری کی۔
تہمینہ درانی نے لکھا کہ ’جس وقت وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، میں صبا اور سعد ایدھی کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو ان کی زندگی بھر کی انتھک کوششوں پر سلام پیش کرنے گئی تھی۔‘
واضح رہے کہ مصنفہ تہمینہ درانی نے اب تک اپنے کسی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ’خاتونِ اول‘ کا اضافی نہیں کیا ہے، ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو کم و بیش ہی ٹوئٹس سامنے آتے ہیں۔
زیادہ تر ٹوئٹس عبدالستار ایدھی ، میاں محمد شہباز شریف یا کسی خاص موقع کی مناسبت سے ہوتے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد فالوورز رکھنے والی تہمینہ درانی نے اس سے قبل آخری ٹوئٹ ماہِ مارچ میں یومِ خواتین کے موقع پر کیا تھا۔
Comments are closed.