لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ہارون اسلم نے خود سے منسوب آڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہارون اسلم نے کہا کہ 40 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دی ہیں، مجھ سے منسوب آڈیو جعلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی آڈیو کو مختلف تصاویر لگا کر دانستہ طور پر پھیلایا جا رہا ہے، آڈیو میں نہ آواز میری ہے نہ ہی ایسی غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتا ہوں۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) ہارون اسلم نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے باہر سے دشمن نے یا ملک میں کسی نے یہ حرکت کی ہو، باہر کے دشمن کا تو مجھے کوئی گلہ نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے پاکستان کے اندر سے یہ حرکت ہے تو بہت قابل شرم ہے، شرم کی بات ہے ریٹائرڈ افسر کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس سے قبل سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نے خود سے منسوب آڈیو جعلی قرار دی تھی۔
Comments are closed.