بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: عید کے موقع پر تنخواہیں, پنشن کی ادائیگی 27 اپریل تک کرنے کی ہدایت

پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر مسلمان سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی 27 اپریل تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو مراسلہ بھجوایا ہے۔

اس مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو اپریل کی تنخواہ 27 اپریل تک ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مراسلے میں پنشنرز کو بھی پنشن کی ادائیگی 27 اپریل تک کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں متعلقہ حکام کو تنخواہیں اور پنشنرز کی ادائیگی کے حوالے سے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.