سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جنگ شروع ہوچکی ہے۔
پشاور میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ غلامی چاہتے ہیں یا آزادی چاہتے ہیں۔
انہوں نے استفسار کیا کہ ن لیگی صدر شہباز شریف پر 4 ہزار کروڑ کے کرپش کے کیسز ہیں، کیا ہم اسے اپنا وزیراعظم مانیں گے؟
عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف یہ جو تم سوشل میڈیا سے متعلق کریک ڈاؤں کررہے ہو ،سن لو ،جس دن میں نے کال دے دی ،تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ امریکیوں ہمیں تمھاری معافی کی ضرورت نہیں ہے، تم ہو کون ؟جو ہمیں معافی دو گے،یہ وہ پاکستان 1970 کا پاکستان نہیں جب امریکا نے سازش کرکے ذوالفقار علی بھٹو کو ہٹایا تھا۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یہ آج باشعور لوگوں کا پاکستان ہے، یہ سوشل میڈیا کا پاکستان ہے،6 کروڑ پاکستانیوں کے پاس اسمارٹ فون ہیں، ان کے منہ کوئی بند نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی جنگ لڑنے کےلیے میں جتنی عوام میں سڑکوں پر نکالوں گا، اتنی عوام تاریخ میں پہلے کبھی نکلی ہوگی ۔
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد عمران خان نے نئی حکومت کے خلاف پشاور سے اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ہے۔
پشاور جلسے سے شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، قاسم خان سوری، پرویز خٹک، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود ملک و دیگر نے خطاب کیا۔
Comments are closed.