وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کراچی میں فیصل ایئر بیس پر افطاری کی جبکہ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ کراچی مکمل کرکے شام 6:30 بجے فیصل بیس پہنچے، تاہم وقت افطار کی وجہ سے فوری روانہ نہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء نے اکٹھے افطار کیا۔
ایک روزہ مصروف ترین دورہ کراچی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایئربیس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہباز شریف کو رخصت کیا۔
وزیرِاعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی، مکیش چاولہ اور دیگر بھی ایئربیس پر موجود تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی۔
شہباز شریف نے وزیراعلیٰ ہاؤس اہم اجلاس کیا، مراد علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں۔
وزیراعظم نے حکومت میں اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد کا بھی دورہ کیا۔
Comments are closed.