بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم، ملزم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لاہور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلانے میں ملوث ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں گرفتار شفقت مسعود کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزم سے اس کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پتہ چلانا ہے، لہٰذا عدالت ملزم کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔

عدالت نےملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے اسے دوبارہ 15 اپریل کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.