پاکستان کے برعکس آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقہ کار مختلف ہے۔
آزاد کشمیر میں وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد میں ہی نئے وزیراعظم کا نام دینا لازم ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک کی کامیابی کے ساتھ ہی نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوجاتا ہے۔
آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے نہ الیکشن شیڈول نہ اسمبلی اجلاس بلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیر اعظم کی تبدیلی ون ٹو ون ہوتی ہے، تیسرا امیدوار حصہ نہیں لے سکتا۔
وزیراعظم استعفیٰ دے دیں تو نئے وزیراعظم کے لیے الگ شیڈول دینا اور اسمبلی اجلاس بلانا لازم ہوتا ہے۔
وزارتِ عظمٰی کے نئے انتخابی شیڈول کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی امیدوار بن سکتا ہے۔
Comments are closed.