بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی پیک پر وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کے ریمارکس نوٹ کیے ہیں۔ سی پیک پر وزیراعظم شہبازشریف کے ریمارکس کو بہت زیادہ سراہتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ 

چینی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک نے پاکستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے۔ چین اور پاکستان کو سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.