سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ پبلک نوٹس 28 اپریل کو ریٹرننگ افسران جاری کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں تھرپارکر جیکب آباد، قمبر، شہداد کوٹ، شکار پور، لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی، خیر پور، سکھر، نوشہروفیروز میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الکیشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں نواب شاہ، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
Comments are closed.