کراچی میں نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم اور ایم کیو ایم قیادت کی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر صوبائی وزراء بھی شریک تھے۔
ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد میں ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگی رہنما احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔
ایم کیو ایم کی طرف سے ملاقات میں پارٹی سربراہ خالد مقبول صدیقی، عامر خان، امین الحق اور فروغ نسیم شریک ہوئے۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم کے بہادرآباد مرکز سے روانہ ہوگئے۔
ایم کیو ایم قیادت نے شہباز شریف کی بہادرآباد آمد کو خیر سگالی دورہ قرار دیا ہے۔
متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کا خیرسگالی دورہ تھا، انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر شپ اور وزارتوں سے متعلق فیصلے ابھی نہیں ہوئے، تمام معاملات اسلام آباد میں طے ہوں گے۔
Comments are closed.