ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی فیاض چوہان نے سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب و پی ٹی آئی کے منحرف رکن علیم خان کو پارٹی میں واپسی کی دعوت دے دی۔
فیاض چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابھی بھی وقت ہے آپ واپس آ جائیں، آپ جچتے ہی پی ٹی آئی میں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ اور علیم خان کے درمیان جھگڑا ہوا ہے، میری ہمدری علیم خان کی طرف ہے۔
دوسری جانب سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان نامزد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے لڑائی کی خبروں کی تردید کی ہے۔
علیم خان نے حمزہ شہباز سے لڑائی کی خبروں پر کہا کہ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔
Comments are closed.