بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم آفس کا وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم

وزیر اعظم آفس نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے امریکا کے طویل مدتی تعلقات کی تجدید نو کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان حکومت پاکستان نے کہا کہ ہماری نئی حکومت امریکا کیساتھ تعمیری اور مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں امن، سیکیورٹی اور ترقی کے فروغ کیلئے امریکا کیساتھ مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مساوات، باہمی مفاد اور فائدے کے اصولوں پر اہم تعلقات کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

وائٹ ہائوس ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت سے مضبوط تعلقات رہیں گے۔

خیال رہے کہ وائٹ ہائوس ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت سے مضبوط تعلقات رہیں گے، دونوں ممالک مسلسل رابطوں میں ہیں، پھلتا پھولتا پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے، انہیں پاکستان کے داخلی امور پر رائے کا حق نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائڈن کی جانب سے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو کب فون کیا جائے گا، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.