بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم ہاؤس کا کھانے پینے کا تمام خرچ شہباز شریف خود دیں گے؟

نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی ہر جانب کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔

ان کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے  آئی ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کا کھانے پینے کا تمام خرچ شہباز شریف خود دیں گے۔

ایک صحافی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز دی گئی افطاری نہیں بلکہ وزیراعظم ہاؤس کا کھانے پینے کا تمام خرچ شہباز شریف خود دیں گے۔

صحافی نے یہ بھی کہا کہ اچھی بات یہ تھی کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی بیٹ کوور کرنے والے تمام رپورٹرز کو بھی افطاری میں مدعو کیا گیا تھا۔

اس ٹوئٹ کو نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔

میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھایا اس سے قبل اُن کے بڑے بھائی نواز شریف بھی عدالتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔

پاکستانی کی خاتونِ اول اور نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ایوانِ صدر میں منعقدہ شوہر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.