whatsapp groups for hookups cd hookups in cochise county hookup Colmar 4 foot by 8 foot solar panel hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کے اعلان کو واپس لینا یوٹرن نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے، چونکہ وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل ہی بڑھائی گئی تھیں اس لیے ہم اِنہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ آج پٹرولیم پر میٹنگ ہوگی،معلوم ہے کہ فوری طور پر منہگائی ختم نہیں کرسکتے ، کچھ تو آنسو پونچھے جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا اپنی ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ ’فیڈرل حکومت کے ملازمین  کی تنخواہوں کے مسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا جبکہ ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا  کہ ’مجھے امید ہے کہ میرے اس بیان سے سب ہی الجھنیں  واضح ہو جائیں گی۔‘

واضح رہے کہ نومنتخب حکومت کو بدنام کرنے کے لیے اس وقت ٹوئٹر پر ’یوٹرن‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.