بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکا میں ایشیا کپ کے انعقاد کیلئے سری لنکا کرکٹ پرُامید

سری لنکا میں آسٹریلیا سیریز اور ایشیا کپ کے انعقاد کیلئے سری لنکا کرکٹ  پرُامید ہے۔

سیکریٹری سری لنکا کرکٹ موہن ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ایشیا کے کرکٹ بورڈز اور آسٹریلیا کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میٹنگز کے دوران کامیاب گفتگو ہوئی، سب کچھ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس سیریز کا سری لنکا بورڈ کو مالی فائدہ ہوگا۔

سری لنکا کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایشیا کپ پر گفتگو کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اجلاس دبئی میں ہوگا

خیال رہے کہ آسٹریلیا کو سری لنکامیں دو ٹیسٹ تین ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے کیلئے جون میں دورہ کرنا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا وفد سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکا میں موجود ہے۔

ایشیا کپ اگست اور ستمبر میں ہوگا جبکہ پاکستان کو بھی اس دوران سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.