پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل نے اپنے بیرونِ ملک جانے یا نہ جانے سے متعلق واضح بیان جاری کردیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ معزز عدالت نوٹس معطل کر کے مجھے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے چکی ہے۔
شہباز گِل کے مطابق آج شام اور کل صبح کی کئی ایسی میسر فلائٹس ہیں جن پر وہ بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں یہی ہوں، یہیں رہوں گا، لیکن اصل خبر یہ ہے کہ ایک بھگوڑے مجرم کو آج ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر اور شہبازگل کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا آرڈر معطل کردیا تھا۔
Comments are closed.