hookup Wurtsboro NY best totally free hookup app hookup Birmingham hookup Mount Ephraim free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ کا پورے مہینے کے روزے رکھنے کا فیصلہ

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان ہاکی ٹیم کےہیڈ کوچ سیگفیڈ ایکمین رمضان کے مہینے میں پورے روزے رکھیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سیگفیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ روزے رکھنے کا اتنا فائدہ ہو گا، میں نے اب رمضان میں پورے روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیگفیڈ ایکمین نے بتایا کہ شروع میں مجھے اس کا عادی ہونا پڑا، میرے سر میں درد بھی ہوا، معدے کا مسئلہ بھی ہوا، لیکن یہ دو چار روز رہا، پہلے میں سمجھتا تھا کہ یہ جو تجربہ میں کر رہا ہوں یہ زیادہ نہیں ہو گا، کچھ دن تک رہے گا لیکن پھر مجھے سب اچھا لگنے لگا، میں اس کا ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ روزوں نے مجھے میرے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے، مجھے پتہ چلا ہے کہ مجھے کب کیا کرنا ہے، کب کیا نہیں کرنا، میرا جب دل چاہتا تھا پانی پیتا، پھل کھاتا، ڈرائی فروٹ کھاتا تھا، اب ایسا نہیں ہے، اب مجھے پتہ ہے کہ مجھے کتنا انتظار کرنا ہے، اور کب کھانا ہے۔

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ سیگفیڈ ایکمین روزے بھی رکھ رہے ہیں

سیگفیڈ ایکمین نے کہا کہ روزوں نے مجھے پر سکون بنایا ہے، جہاں آپ رہتے ہیں وہاں آپ کا تعلق مضبوط ہوتا ہے، کیونکہ میرا اس بات کا یقین ہے کہ جس ملک میں ہوں وہاں کا کلچر اپنائیں، آس پاس جو لوگ کر رہے ہوں وہ کرنا چاہیے، اب میں کھلاڑیوں کے ساتھ رہ کر روزے رکھ رہا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ سوچ رہے ہوں کہ جو کام میں کر سکتا ہوں تو وہ بھی کر سکتے ہیں حالانکہ وہ سب ان دنوں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پلان کرنا پڑتا ہے، لیکن میں چاہتا تھا کہ جو کھلاڑی کر رہے ہیں اس کا تجربہ کروں اور مجھے یہ تجربہ اچھا لگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.