بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سازش کے تحت حکومت مسلط کی گئی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑی سازش کے تحت یہ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، وہ پشاور کے جلسے میں اس پر بات کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلسے میں یہ پیغام دینگے کہ اپنی آزادی کی حفاظت اور اپنی جمہوریت کی حفاظت قوم کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب نے مل کر تحریک چلانی ہے کہ فوری طور پر پاکستان میں الیکشن کروایا جائے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

عمران خان نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کے خلاف کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انصاف لائرز فورم کو گرفتار کارکنوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ عمران خان آج پشاور میں، 16 اپریل کو کراچی اور 24 اپریل کو لاہور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.