پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پیش آئے واقعے کا پس منظر بتادیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف سے منسلک شخص نے پہلے گالیاں دیں اور پھر مار پیٹ کی۔
انہوں نے کہا کہ جو ہم نے کیا وہ ردعمل تھا، جو جیسا کرے گا، اُسے ویسا ہی جواب ملے گا۔
واضح رہے کہ آج افطار کے وقت اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے حمایتی شخص نے منحرف ایم این اے نور عالم خان سے جھگڑا کیا تھا۔
اس نے پی ٹی آئی کے منحرف رہنما نور عالم خان کو گالیاں بھی دیں۔
پی پی کے رہنما ندیم افضل چن، سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے حمایتی کو سمجھانے بجھانے کی کوشش کی تاہم معاملہ تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک جاپہنچا۔
اس شخص نے نور عالم خان کو مکا دے مارا، جس کے بعد نور عالم، مصطفیٰ نواز اور فیصل کنڈی نے پی ٹی آئی رکن کی پٹائی کردی۔
Comments are closed.