سابق گورنر خیبرپختونخوا اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نے کہا ہے کہ ہماری فوج نا صرف پاکستان بلکہ مسلم دنیا کی فوج ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ فرمان نے کہا کہ ن لیگ نے ڈان لیکس کے ذریعہ فوج کے ساتھ غداری کی، اس کا مقدمہ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے میموگیٹ کے ذریعے فوج کے ساتھ غداری کی۔
شاہ فرمان نے مزید کہا کہ وہ کارکنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا دشمن ہماری فوج کے خلاف بات کرنا چاہتا ہے، عمران خان سمیت پوری پارٹی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سابق گورنرخیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ ڈان لیکس اور میموگیٹ کے ذریعے فوج کو بدنام کرنے والوں سے بھی نمٹیں گے۔
Comments are closed.