office hookup hookup Middle Island hookup Longmeadow cougar hookup in louisiana

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں؟ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے یا نہ بڑھانے سے متعلق ابھی طے نہیں ہوا۔ 

وہ کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ ابھی طے نہیں ہوا کہ پٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں، اوگرا کی سمری آئے گی تو دیکھیں گے۔

خیال ہے کہ ایک ماہ قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ بجٹ تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔ 

اس وقت حکومت کا خسارہ 56 سو ارب روپے کے حساب سے چل رہا ہے، سابق وزیر خزانہ

اسی مذکورہ پریس کانفرنس کے دوران ہی مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا تھا کہ سابق حکومت نے پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائی جس کی وجہ سے خسارہ ہوا۔ 

پریس کانفرنس کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کی اتحادی حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام کو جاری رکھے گی۔ 

انہوں نے بتایا کہ کم از کم تنخواہ 25 ہزار کے حوالے سے اگلے دو تین دن میں قانون سازی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنشن کی مدد میں 13 ارب روپے اضافی دینے پڑیں گے، آئی ایم ایف سے ملوں گا، ابھی نہیں ملا، میرا نام اس وقت ای سی ایل پر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلی حکومت کے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ وعدوں پر قائم رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.