hookup Middle Island funny will send nudes in 20 minutes no hookups gay clubs for hookups hookup bbw com farm girl hookup gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: سستے رمضان بازار میں چینی 10 روپے کلو سستی

لاہور کے سستے رمضان بازاروں میں چینی اوپن مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو سستی دی جا رہی ہے، تاہم ہر خریدار کو صرف 2 کلو چینی ملتی ہے۔

اسی طرح یوٹیلٹی اسٹورز پرچینی عام مارکیٹ سے 5 روپے سستی مل رہی ہے، لیکن یہاں سستی چینی لینے کے لیے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی ہے، شہری کم سبسڈی سے مطمئن نہیں۔

لاہور کے سستے رمضان بازاروں میں چینی پر 10روپے فی کلو سبسڈی دی جارہی ہے، 80 روپے کلو کے حساب سے ہر خریدار کو صرف 2 کلو چینی مل رہی ہےجبکہ بچوں کو چینی خریدنے کی اجازت نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں چینی پر 30 روپےفی کلو سبسڈی دی جاتی تھی، اب صرف 10 روپے کا فرق ہے، وہ پٹرول خرچ کرکے دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔

دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کےلئے سبسڈی مزید کم ہے، جہاں عام مارکیٹ سے چینی صرف 5روپے کلو سستی بیچی جا رہی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی چینی خریدنے کے لئے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی شرط ہے، شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانے والے کو 5کلو والا چینی کا سستا تھیلا مل جاتا ہے۔

بغیر شناختی کارڈ کےچینی 94 روپے فی کلو کے حساب سےہی بیچی جا رہی ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ 5روپے سستی چینی باریک اور غیر معیاری ہے، حکومت ماضی کی طرح چینی پر زیادہ سبسڈی دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.