وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوگیا، پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک میٹر وبس سروس کی ٹیسٹ سروس کا آغاز کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام متحرک ہوگئے۔
کئی برسوں سے کھٹائی میں پڑے میٹرو بس سروس منصوبے کی ٹیسٹ سروس شروع کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہفتے کو پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
Comments are closed.