بیساکھی میلے کیلئے بھارت سے واہگہ کے راستے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے 2200 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں، بیساکھی میلہ 12 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔
سکھ یاتریوں کا گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے، یاتریوں نے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔
سکھ یاتریوں کو 3 اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچایا جائے گا، وہ ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب، کرتارپور سمیت مختلف مذہبی مقامات پر جائیں گے۔
Comments are closed.