پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں پرویز الہٰی کی شکست یقینی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ پرویزالہٰی سیاسی افطاریوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا دفتر کیسے استعمال کرسکتے ہیں؟
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خوددار اور باضمیر ارکان اسمبلی کو سرکاری افطاریاں مرعوب نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے ساڑھے تین سال میں ایک دھیلے کے بھی فنڈز اپنے ارکان کو نہیں دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیاض چوہان بھی ڈوبتی کشتی کے سوار بن کر اپنا سیاسی مستقبل داﺅ پر لگا رہے ہیں۔
Comments are closed.