پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کے اراکین کے استعفے ہمارے پاس جمع ہیں، جب عمران خان کہیں گے ہم سیٹ چھوڑ دیں گے۔
سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے پی ٹی آئی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 16 اپریل کو جلسہ ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دے دی گئی ہے اور جلسے کی تیاری شروع کردی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.