ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فی الحال عہدے کا چارج نہیں چھوڑا ہے۔
گورنر سندھ کے ذرائع نے کہا کہ عمران اسماعیل کے اہل خانہ گورنر ہاؤس میں مقیم ہیں، گورنر ہاؤس سے عمران اسماعیل اور فیملی کا سامان بھی شفٹ نہیں کیا گیا۔
ذرائع بتانا ہے کہ جب تک صدر مملکت استعفیٰ منظور نہیں کرتے عمران اسماعیل گورنر ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر عمران اسماعیل نے استعفیٰ دیتے ہوئے ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائیں گے میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحےکے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے۔
Comments are closed.