مسلم لیگ ن کے صدر اور ملک کے 23 ویں نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ وزیر اعظم ہاؤس منتقل ہو گئے۔
اس سےقبل نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، نومنتخب وزیراعظم نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بیان میں کہنا تھا کہ ہماری ترجیح مہنگائی پر قابو پاکر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو عظیم قوم بنائیں گے جبکہ دیگر ممالک سے باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کریں گے۔
Comments are closed.