وزڈن نے آل ٹائم انڈر- 23 کرکٹرز کی ٹیسٹ الیون جاری کردی ہے، اس ٹیسٹ الیون نے ابتدائی کیریئر میں عالمی شہرت حاصل کی۔
انڈر-23 آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں پاکستان کے تین سابق کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں جن میں جاوید میاں داد، وقار یونس اور ثقلین مشتاق ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے گریم اسمتھ کو ٹیسٹ الیون کا کپتان مقرر کیا گیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈان بریڈ مین، ایلسٹر کک، سچن ٹنڈولکر، گیری سوبرز، ریشبھ پنٹ، این بوتھم اور کگیسو ربادا بھی شامل ہیں۔
جاوید میانداد نے 23 سال کی عمر میں 30 ٹیسٹ میچز میں 62.38 کی اوسط سے 2433 رنز بنائے تھے، جس میں7 سنچریوں بھی اسکور کی تھیں۔
وقار یونس نے 33 ٹیسٹ میچز میں 19.15 کی اوسط سے 190 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ثقلین مشتاق نے 24 ٹیسٹ میچز میں 29.14 کی اوسط سے 107 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
Comments are closed.