سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کیلئے ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈاؤن کے خواب چھوڑے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہورہا ہے، 135 حلقوں سے استعفے آچکے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھو چکی ہے، ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔
خیال رہے کہ میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ شب پاکستان کے 23 ویں وزیرِ اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علیل ہو جانے کے باعث تعطیل پر چلے جانے کی وجہ سے قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لیا تھا۔
اس سے قبل قومی اسمبلی نے شہباز شریف کا 174 ووٹوں سے ملک کے نئے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے انتخاب کیا تھا۔
Comments are closed.