burley bike hookup hookup bbw com dog screening hookup to laptop hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی کا سحری پر ٹوئٹر کا رخ، کیا پیغام دیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے سحری پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ’ہر کوئی سچائی چاہتا ہے لیکن کوئی بھی ایماندار نہیں بننا چاہتا‘۔

انہوں نے اپنے پیغام میں سحری کی مبارک باد بھی دی۔

کچھ صارفین کی جانب سے بوم بوم آفریدی کی پوسٹ کو سیاست سے جوڑا جارہا ہے۔

کمنٹ باکس میں شاہد آفریدی کی پوسٹ پر بہت سے صارفین ان کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ صارفین ان کے حق میں بھی بول رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی تھی۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ جب وقت رخصت آجائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، رخصت با وقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔

شاہد خان آفریدی نے کہا تھا کہ الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے،تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.