وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب فوری کرانے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں آج پھر ہوگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس بلانے پر حکومتی اور اپوزیشن اتحاد میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، اور اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے اسپیکر پرویزالٰہی کے وکیل سے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کے الیکشن کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد کیسے بدل دی گئی؟
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کا وقت بدلا جاسکتا ہے، دن نہیں، ہمیں دنیا کے سامنے تماشا نہیں بننا چاہیے، چاہتے ہیں کہ اسمبلی کے معاملات عدالت میں نہ آئیں۔
Comments are closed.