وزیراعظم شہباز شریف نے تقریر کے دوران پینل آف چیئر ایاز صادق کو مخاطب کرکے کہا کہ تقریر کا آخری حصہ ہے اگر نماز کا وقفہ ہونا ہے تو وہ بعد میں تقریر کر لیں گے۔
ایاز صادق نے جواب دیا کہ وہ آج نماز پڑھ کر آئے ہیں، انہیں علم تھا کہ شہباز شریف آج لمبی تقریر کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، نومنتخب وزیراعظم نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ کروڑوں عوام کی دعاؤں نے پاکستان کو بچالیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، حق کی فتح اور باطل کو شکست ہوئی۔
Comments are closed.