بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے پانچ طریقے

ماہرین صحت نے بچوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لیے پانچ طریقے یا تجاویز دی ہیں۔ 

 پاکستان میں شدید گرمیوں کا آغاز مارچ کے مہینے سے ہی ہوگیا ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان اور بھارت میں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرنے شروع کردیے ہیں تاکہ لوگ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہ سکیں۔

ویسے تو ہیٹ اسٹروک سب کے لیے ہی خطرناک ہے لیکن یہ اسکول جانے والے چھوٹے بچوں کے لیے کافی خطرناک ہوسکتا ہے اور ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ 

اس سلسلے میں ماہرین نے ایسے طریقہ کار سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صحت بخش اور قدرتی خوراک کا استعمال کرکے شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کا مقابلہ کرسکیں۔

اس طریقہ کار میں جو پانچ اشیا بتائی گئی ہیں ان میں سب سے اول نمبر پر ستو ہے۔ 

 اسے غریبوں کا پروٹین بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بھنے ہوئے چنے سے تیار کیا جاتا ہے، ستو کھانے یا اسے پانی میں ملا کر پینے سے ہیٹ اسٹروک کے اثرات کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں۔

یہ نوے فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اور انتہائی رس دار پھلوں میں شامل ہے۔ گرمیوں میں اس کے استعمال سے جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ امینو ایسڈ جسے اسٹرولین بھی کہتے ہیں سے بھرپور ہوتا ہے، جو کہ دل کی صحت کے لیے کافی مفید اور اس میں مدافعت پیدا کرتا ہے۔

لسی یا چھاچھ جسے انگلش میں بٹر ملک کہتے ہیں، یہ روایتی مشروب جسم میں پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے انتہائی مفید ہے، جبکہ یہ نظام انہضام کو بھی بہتر کرتا ہے۔

 یہ مشروب تازہ لیموں کے رس اور پانی میں چینی اور نمک ملاکر تیار کیا جاتا ہے۔ لیموں میں متعدد ضروری حیاتین اور معدنیات جیسے وٹامن سی، بی 6 اور پوٹاشیئم شامل ہوتا ہے۔ اس کی شکنجی کافی مشہور ہے۔

 یہ بھی 80 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور گرمیوں میں بہت شوق سے کھایا جانے والا پھل ہے۔ اسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہتے ہیں، اور ہر عمر کے افراد پسند کرتے ہیں۔ آپ اپنے بچوں کو اسے اسموتھیز کی شکل میں بھی دے سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.