بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدم اعتماد پر عمران خان نے ہم سے امریکی سازش کا ذکر نہیں کیا تھا، فیصل سبزواری

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد پر عمران خان نے ہم سے امریکی سازش کا ذکر نہیں کیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیراعظم جب ہمارے پاس آئے تو انہوں نے نہیں کہا کہ عدم اعتماد امریکی سازش ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ بات ہے کہ پوری اپوزیشن غداری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیں کراچی میں 2013 اور 2018 میں چیلنج دیتی آئی ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ عمران خان ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.