بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی نے لیٹرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق شہباز شریف کی پیشکش مسترد کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لیٹرگیٹ اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق شہباز شریف کی پیشکش مسترد کردی۔

 رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ شہبازشریف کی خود کو این آر او دینے کی بھونڈی کوشش ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان ،سفیر اور ارکان پارلیمنٹ موجود ہوں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کو آزاد کمیشن بنانا چاہیے، جس کی سربراہی ایسے شخص کے پاس ہو جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مراسلہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کو خط پر ان کیمرا بریفنگ دی جائے، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان ،سفیر اور ارکان پارلیمنٹ موجود ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.