گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوادیا۔
اس سے پہلے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائیں گے میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحےکے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے، صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سامان کی پیکنگ بھی شروع کردی ایک دو دن میں گورنر ہاؤس سے شفٹ ہوجاؤں گا۔
اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا تھا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔
Comments are closed.