شہباز شریف کے بطور وزیراعظم انتخاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سیکریٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف نے قائد ایوان کے الیکشن میں 174 ووٹ حاصل کیے۔
واضح رہے کہ ملک کے 23ویں وزیراعظم کے آج ہونے والے انتخاب کا عمل اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔جس میں انہوں نے شہباز شریف کے ملک کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ شاہ محمود کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔
اس کے ساتھ ہی ایوان میں ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے بلند کیے۔
خیال رہے کہ شہباز شریف آج رات وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔
Comments are closed.