وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نو منتخب وزیراعظم سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
متحدہ اپوزیشن کے شہباز شریف 174 ووٹ لے کر وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئے، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کو ایک بھی ووٹ نہ پڑا۔
تحریک انصاف نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا تھا۔ نتیجے کا اعلان ہوتے ہی شہباز شریف نے وزیراعظم کی نشست سنبھال لی.
سیکریٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
قائدِ ایوان منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی میں لے کر جائيں گے, اس پر دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونا چاہیے۔
Comments are closed.