hookup Telford Pennsylvania what is the best gay hookup app american hookup lisa wade pdf best place for discreet hookups married 2010 free hookup apps free messege hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقتدار جانے کا دکھ نہیں اپنے ہی افراد کے دھوکہ دینے سے دکھ ہوا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار جانے کا دکھ نہیں اپنے ہی افراد کے دھوکہ دینے سے دکھ ہوا، پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ایوان میں آکر بیٹھیں گے۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم اور جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا، اسمبلی سے استعفے دے دیے اب پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ غیر ملکی سازش اوراندرونی میرجعفروں کی وجہ سے حکومت توڑی گئی، عوام نے جان لیا یہ غیر ملکی سازش کے تحت آرہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اب عوامی سطح پر نئے انتخاب کا دباؤ ڈالے گی، تحریک انصاف کی مقبولیت سے تمام جماعتیں خوفزدہ ہیں، دوبارہ پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت لے کر جائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت میں بلیک میل ہوتے رہے، آئندہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت نہیں بنائیں گے، بیساکھیوں کے سہارے حکومت ملی، کھل کر کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔

 عمران خان نے کہا کہ اب پارٹی سے وفاداروں کو ہی ٹکٹ دے کر کامیاب بنائیں گے، دوبارہ اقتدار میں آ کر ہارس ٹریڈنگ کا ہمیشہ کے لیے راستہ بند کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.