بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم مودی کو مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے حل تک امن قائم نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری بہن بھائیوں کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

بھارتی وزیراعظم مودی کو مشورہ دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دونوں طرف غربت،  بیروزگاری، بیماریاں،  تعلیم اور کاروبار کا فقدان ہے، کیوں ہم اس طرح اپنا اور آنے والی نسلوں کا نقصان کرنا چاہتے ہیں؟

شہباز شریف نے کہا کہ آئیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق طے کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں طرف غربت ختم کریں، ترقی اور خوشحالی لے کر آئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.