پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس آدمی پر 16 ارب اور 8 ارب روپے کے کرپشن کیسز ہوں اسے جو بھی وزیر اعظم سلیکٹ اور الیکٹ کرتا ہے اس سے بڑی ملک کی توہین نہیں ہوسکتی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ وہ کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اکیلے بھی رہ گئے تو استعفیٰ دیں گے، ان کے خلاف سیاسی لڑائی عوام کے ساتھ سڑکوں پر لڑیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ غیر ملکی سازش اوراندرونی میر جعفروں کی وجہ سے حکومت توڑی گئی، عوام نے جان لیا یہ غیر ملکی سازش کے تحت آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل رات سب کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے، ان کے ساتھ بیٹھنے کا مطلب غیر ملکی سازش کو قانونی ماننا ہوگا، خون کے آخری قطرےتک ان کے خلاف مزاحمت جاری رہےگی۔
Comments are closed.