پاکستان کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور اپنی مصروفیات کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔
شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گڈانی بیچ کی تصویر شیئر کی اور اس خوبصورت مقام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کبھی پہلے ایسی جگہیں نہیں دیکھیں۔
شعیب اختر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ’پاکستان‘ اور ’خوبصورت‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
رواں ہفتے بھی شعیب اختر نے بلوچستان کے علاقے سے اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کرکٹ کے دوران بیٹسیمن کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنا روایتی ایکشن دہرا رہے تھے۔
شعیب اختر کی دونوں تصاویر کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔
Comments are closed.