مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں ’بیچارہ‘ کہہ دیا۔
گزشتہ شب عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کی حمایت اور مقامی میر جعفروں کے تعاون سے ضمانت پر رہائی پانے والے گروہ کو اقتدار میں لانے کی کوشش اور حکومت کی تبدیلی کیخلاف زبردست حمایت اور جذبات پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقامی اور بیرون ملک پاکستانیوں نے اسے سختی سے مسترد کردیا۔
اس ٹوئٹ پر ردعمل میں مریم نواز نے مختصراً ’بیچارہ‘ لکھا۔
Comments are closed.