پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔
فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلے کی سیٹ پر منتخب ہونے والا پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دے گا، کوئی رکن ووٹ نہیں دے گا تو اسپیکر ان ووٹوں کو شمار نہیں کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے مرحلے میں جب ووٹنگ ہوگی تو پرویز الہٰی وزیر اعلی بنیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بدنام ہوئی تو ارکان اسمبلی کو ایک ہوٹل سے دوسرے میں منتقل کردیا، شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونی تھی، ایف آئی اے کو استعمال کر کے فائلیں سیدھی کی گئیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما یہ بھی کہا کہ رات کو لوگ عمران خان کی عزت کا پہرہ دینے کے لئے نکلے تھے۔
Comments are closed.