قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حسین 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں محمد حسین کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے انسان تھے اور ہمیشہ نوجوانوں کی مدد کے لیے حاضر رہتے تھے میں نے ان کے ساتھ بطور کھلاڑی مختصر مگر شاندار وقت گزارا، اللہ مغفرت فرمائے آمین۔
46 سالہ اسپنر محمد حسین نے پاکستان کی جانب سے دو ٹیسٹ اور 14 ایک روزہ میچز کھیلے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی پاکستان کے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حسین کے انتقال پر غمزدہ ہے اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔
Comments are closed.