بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ سے علیحدگی خبروں پر خاموشی توڑ دی

معروف میزبان و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ شب عامر لیاقت کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اُن کی تیسری اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عامر لیاقت کی تمام تر تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جبکہ عامر لیاقت بھی اب انہیں فالو نہیں کرتے۔

ان خبروں کے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے کے بعد عامر لیاقت نے خود ہی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان خبروں کی تردید کی۔

انہوں نے ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور اُس پر ’بکواس‘ لکھا۔

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے دانیہ کا اکاؤنٹ بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انہیں اس وقت فالو کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس ماہِ فروری کے آغاز میں عامر لیاقت سے اچانک ہی 18 برس کی لڑکی سیدہ دانیہ سے شادی کا اعلان کر کے سب کو چونکا دیا تھا۔

49 سالہ عامر لیاقت کا بتانا تھا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.