پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان عوامی مطالبے پر آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہٹائے گئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،ان کے خلاف ناکامیوں، نااہلیوں، بدانتظامیوں، بحرانوں اور اسکینڈلز کی ایک طویل چارج شیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک طرف مجموعی استعفوں کی بات ہو رہی ہے تودوسری طرف وزیراعظم کے لئے امیدوار نامزد کر رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے سے بٹی ہوئی تھی ،حکومت ختم ہونے کے بعد مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل کے ملک پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
Comments are closed.